ہمارا وژن
عالمی معیار کی حامل آئل مارکیٹنگ کمپنی بننا جو پیشہ ورانہ طور پر منظم ، مکمل طور پر ضم، کسٹمر پر بھرپور توجہ دے، پاکستان اور اس سے باہر اپنے کسٹمرز کو ویلیو ایڈڈ معیار ، ماحول دوست مصنوعات اور خدمات مہیا کرے۔

ہمارا مشن
صنعتی، تجارتی اور ریٹیل صارفین کو معیاری اور ماحول دوست پیٹرولیم مصنوعات اور متعلقہ خدمات کی مسلسل فراہمی کرنا اور باہمی اعتماد ، کم قیمت اور مصنوعات اور خدمات کے معیار کے ذریعے ان کی توقعات سے بڑھنا۔ہم معاشرے کے فائدے کے لئے محفوظ، ذمہ دار اورایسے جدید ماحول ،جو صارف کے اطمینان اور تسکین ، ملازمین کی حوصلہ افزائی اور حصص کنندگان کی قدر میں اضافہ کا باعث ہو، کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

جائز کاروباری سرگرمیاں
اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ (کمپنی) 03دسمبر ، 1995 کو پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر تشکیل ہوئی اور اپنے آپریشنز کا آغاز 1998 میں کیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کا اندراج 07مارچ ، 2005 کو ہوا۔کمپنی کا رجسٹرڈ آفس اٹک ہاؤس ، مورگاہ، راولپنڈی میں واقع ہے۔ پیٹرولیم اور متعلقہ مصنوعات کا حصول، اسٹوریج اور مارکیٹنگ، کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں ہیں۔ فرعون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ (ایس۔اے۔ایل) کمپنی کے %34.38 حصص کا مالک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email