اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) پاکستان میں چوتھی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جسے آئل مارکیٹنگ کا لائسنس ملا اور فروری 1998میں اپنی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

فرعون اویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ (پی آئی جی ایل) اور اٹک آئل گروپ آف کمپنیز (اے او سی) نے مشترکہ طور پر سپانسر کیا۔ پی آئی جی ایل کے پٹرولیم سیکٹر میں اپ سٹریم اور ڈاﺅن سٹریم کیمیکلز، سیمنٹ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میںعالمی سطح کے مفادات ہیں۔ اے پی ایل پاکستان کی واحد آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جو پوری طرح سے عمودی طور پر مربوط گروپ سے تعلق رکھتی ہے جو پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ کرتی ہے۔ ایکسپلوریشن، پیداوار اور ریفائننگ سے لے کر یہ وسیع پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔

اے پی ایل ایک ترقی پسند اور متحرک کمپنی کی حیثیت سے نئی اگرچہ آئل مارکیٹنگ کے شعبے میں اپنی موجودگی اور ساکھ قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے، جس کی توجہ پاکستان اور بیرونِ ملک معیاری پٹرولیم مصنوعات اور خدمات کی فراہمی پر ہے۔ ہمارا مستحکم اور بڑھتا ہوا مارکیٹ شیئر اور صارفین کا اعتماد ہماری کامیاب پالیسیوں، فعال کوششوں اور وژن والے نقطہ نظر کا عکاس ہے۔

ایک بلند نظر اسٹریٹجک کارپوریٹ پالیسی، جو پیشہ ور افراد کی ایک سرشار ٹیم کے ذریعہ نافذ کی گئی ہے، اس نے ہمیں قابلِ تعریف سطح پر ترقی برقرار رکھنے کے قابل بنایا ہے۔اے پی ایل میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے اور ہمارا مارکیٹ شیئر اور صارفین کا اعتماد مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔ خطے کے مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آئل مارکیٹ میں دوہرے کردار کو برقرار رکھنا اور اسی وقت بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو مﺅثر انداز سے داخل ہوئے اور کامیابی کے ساتھ پہلے سے موجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

آج ایک وسیع ذخیرہ، نقل و حمل اور ریٹیل آﺅٹ لیٹ نیٹ ورک کے ساتھ، اے پی ایل معیاری مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے ذریعہ قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جو ہمارے صارفین اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔

اے پی ایل کو مستقبل بین ہونے پر فخر ہے اور تکنیکی طور پر اعلی درجہ کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہیںجو اعلی معیار کو مرتب کرتے ہوئے وسیع پٹرولیم مصنوعات مہیا کرتا ہے اور 600سے زائد ریٹیل آﺅٹ لیٹس ہیں۔

کمپنی جدید پٹرول پمپس کے نیٹ ورک بنا رہی ہے۔ خصوصا پاکستان کے دور دراز علاقوں تک مصنوعات کی رسائی ، سٹوریج اور ہینڈلنگ کے لیے جدید ترین انفراسٹرکچر تیار کر کے پاکستان میں پٹرولیم سیکٹر کی ترقی اور توسیع میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی اور غیر ملکی منڈیوں تک فراہمی کے ساتھ ساتھ کمپنی تیل کی برآمد کے کاروبار میں بھی داخل ہو چکی ہے اور کمپنی دوسرے علاقائی اور عالمی کاروبار میں سخت مسابقت کے باوجودحکومت کی پالیسی کے مطابق پاکستان کے زرِ مبادلہ اور انسانی وسائل اور اس کے تزویراتی جغرفیائی محلِ وقوع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

اپنے قابلِ قدر صارفین کی ضروریات پر مبنی اپنی مصنوعات اور خدمات کی ترقیبے مثال کارکردگی اور اپنے کاموں کے تمام شعبوں میں مستقل بہتری اور ثقافت کو فروغ دیتے ہوئے ان کے اطمینان اور وفاداری کو دو طرفہ بات چیت سے حاصل کرتے ہیں۔اعلی اخلاقی معیار پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ، ہم معاشرتی اور ماحولیاتی بہبود پر یقین رکھتے ہیں اور ہر سطح پر اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جیسا کہ ہمارے طے کردہ کوالٹی پالیسی بیان اور سخت معیار کے مقاصد سے ظاہر ہوتا ہے۔

ہمارے سپانسرز کی بھرپور حمایت اور رہنمائی کے ساتھ ہماری پیشہ ورانہ ٹیم کی انتھک اور سرشار کاوشوں اور سب سے بڑھ کر، ہمارے صارفین کا اعتماد اور اطمینان لیئے پراعتماد کامیابی کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

کمپنی کا رجسٹریشن نمبر/وجود میں آنے کی تاریخ

 دسمبر۳، ۱۹۹۵ \۰۰۳۵۸۳۱

کمپنی کی نوعیت

پبلک لسٹڈ کمپنی

قومی ٹیکس نمبر

0944544-7

لائسنس جاری کرد\ تاریخ

اوگرا \ جون ۱۹، ۲۰۱۹

کمپنی کا ای میل ایڈریس
contact@apl.com.pk

کمپنی کے محاسب (آڈیٹر)
A. F. Ferguson & Co., Chartered Accountants
کمپنی کا شیئر رجسٹرار

CDC Share Registrar Services Limited, CDC House, 99-B, Block “B” S.M.C.H.S. Main Shahrah-e-Faisal Karachi-74400.

Customer Support Services (Toll Free) 0800-23275

Fax: (92 21) 34326053

Email: info@cdcsrsl.com

Website: www.cdcsrsl.com

21  ,
قانونی مشیر
Ali Sibtain Fazli Associates
ٍمال مینشن، 30 دی مال ، لاہور

Print Friendly, PDF & Email